شیخ عبد القادر جیلانی رحمہ اللہ کےنزدیک اہلحدیث کے دشمن کون ہیں ؟
ماخوذ: از غنیۃ الطالبین ۔ مصنف شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ۔
ماخوذ: از غنیۃ الطالبین ۔ مصنف شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ۔
غنية الطالبين ص : 80 جلد اول شیخ عبد القادر جیلانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ
واعلم ان لاهل البدعة علامات يعرفون بها : یعنی بدعتیوں کی نشانیاں ہیں جن سے وہ پہچانے جاتے ہیں فعلامة اهل الوقيعة في اهل الاثر : بدعتیوں کی بڑی نشانی یہ ہے کہ وہ اہل حدیثوں سے دشمنی رکھتے ہیں ـ آگے چل کر مزید فرماتے ہیں کہ انہوں نے اہل حدیثوں کے کیسے کیسے نام رکھے ہیں ـ ـ ـ وعلامة الزنادقة تسميتهم اهل الاثر بالحشوبة: یعنی زندیقوں کی نشانی یہ ہے کہ وہ اہل حدیثوں کو حشوبہ کہتے ہیں وعلامة القدرية تسميتهم اهل الاثر مجبره: قدریہ ان کو مجرہ کہتے ہیں ـ وعلامة الجهمية تسميتهم اهل السنة مشبهه : جہمیہ ان کو مشبہ کہتے ہیں ـ وعلامة الرافضة تسميتهم اهل الاثرناصبية : اور رافضی شیعہ انہیں ناصبیہ کہتے ہیں ـ پھر فرماتے ہیں :۔ وكل ذالك عصبية و غياظ لاهل السنة یہ اہل سنت کے ساتھ دشمنی اور تعصب ہے اس کے سوا کچھ نہیں ـ پیر صاحب نے اہل حدیثوں کیلے یہ فیصلہ دیا ہے ـ آگے مزید صفحہ 85 پر فرماتے ہیں وما اسم لهم الا اصحاب الحديث و اهل السنة : ان کا نام صرف اہل حدیث اور اہل سنت ہے ـ ولا اسم لهم'' ان کا کوئی دوسرا نام نہیں ـ '' الا اسم واحد'' مگر ایک نام ـ وهو ''اصحاب الحديث'' وہ '' اہل حدیث'' ـ باقی سارے نام ان کے نہیں ہیں اہل حدیثوں پراعتراض کرنے والو ! ، اہل حدیثوں کو برا بھلا کہنے والا بدعتی ہے ـ اب یا تو اہلحدیثوں کو برا بھلا کہنا چھوڑ دو یا گیارہویں دینا ؟؟؟؟ |
People Read This Artical