Ahlehadith Ka Dushman Kon ? Sheikh Abdul Qadir Jelani Rahimahullah


شیخ عبد القادر جیلانی رحمہ اللہ کےنزدیک اہلحدیث کے دشمن کون ہیں ؟
ماخوذ: از غنیۃ الطالبین ۔ مصنف شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ۔
غنية الطالبين ص : 80 جلد اول شیخ عبد القادر جیلانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ
واعلم ان لاهل البدعة علامات يعرفون بها : یعنی بدعتیوں کی نشانیاں ہیں جن سے وہ پہچانے جاتے ہیں
 فعلامة اهل الوقيعة في اهل الاثر :  بدعتیوں کی بڑی نشانی یہ ہے کہ وہ اہل حدیثوں سے دشمنی رکھتے ہیں ـ آگے چل کر مزید فرماتے ہیں کہ انہوں نے اہل حدیثوں کے کیسے کیسے نام رکھے ہیں ـ ـ ـ
 وعلامة الزنادقة تسميتهم اهل الاثر بالحشوبة:  یعنی زندیقوں کی نشانی یہ ہے کہ وہ اہل حدیثوں کو حشوبہ کہتے ہیں
 وعلامة القدرية تسميتهم اهل الاثر مجبره:  قدریہ ان کو مجرہ کہتے ہیں ـ
 وعلامة الجهمية تسميتهم اهل السنة مشبهه : جہمیہ ان کو مشبہ کہتے ہیں ـ
 وعلامة الرافضة تسميتهم اهل الاثرناصبية : اور رافضی شیعہ انہیں ناصبیہ کہتے ہیں ـ
 پھر فرماتے ہیں :۔
 وكل ذالك عصبية و غياظ لاهل السنة یہ اہل سنت کے ساتھ دشمنی اور تعصب ہے اس کے سوا کچھ نہیں ـ
 پیر صاحب نے اہل حدیثوں کیلے یہ فیصلہ دیا ہے ـ آگے مزید صفحہ 85 پر فرماتے ہیں
 وما اسم لهم الا اصحاب الحديث و اهل السنة : ان کا نام صرف اہل حدیث اور اہل سنت ہے ـ
ولا اسم لهم'' ان کا کوئی دوسرا نام نہیں ـ '' الا اسم واحد'' مگر ایک نام ـ وهو ''اصحاب الحديث'' وہ '' اہل حدیث'' ـ باقی سارے نام ان کے نہیں ہیں 
 اہل حدیثوں پراعتراض کرنے والو ! ، اہل حدیثوں کو برا بھلا کہنے والا بدعتی ہے ـ اب یا تو اہلحدیثوں کو برا بھلا کہنا چھوڑ دو یا گیارہویں دینا ؟؟؟؟

People Read This Artical